Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، سراج الحق

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، سراج الحق
December 27, 2020

لکی مروت (92 نیوز) سراج الحق نے کہا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

سراج الحق نے لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی ذات پات اور موروثیت پر یقین نہیں رکھتی۔ جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کی سیاست میں فرق ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ عوام کو دھوکے میں رکھنے کی وجہ سے پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہوئے۔

سراج الحق نے کہا بزرگوں نے یہ ملک مغربی این جی اوز اور ان کے ایجنٹوں کیلئے نہیں بنایا تھا۔ 3 مرتبہ حکومت کرنے والوں نے ہر دور میں جنوبی اضلاع کو پسماندہ رکھا۔