Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی اور پی پی کا قائد متحدہ کے خلاف قرار داد پارلیمنٹ میں لانے پر اتفاق

پی ٹی آئی اور پی پی کا قائد متحدہ کے خلاف قرار داد پارلیمنٹ میں لانے پر اتفاق
August 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے الطاف حسین  کی پاکستان مخالف تقاریر پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے پر اتفاق کرلیا۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ ٹی او آرز کے حوالے سے بل جلد پارلیمنٹ میں  کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی  نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات  کی۔ اس موقع  پرسینیٹر اعتزاز احسن بھی موجود  تھے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد مشترکہ موقف اسمبلی میں رکھا جائے گا ۔ شاہ محمود قریشی  کہتے ہیں کہ ٹی او آرز کمیٹی حکومتی رویہ کے باعث اپنی موت آپ مر چکی ہے۔ اعتزاز احسن نے پانامہ لیکس پر بل مرتب کیا ہے ہم نے اس بل کی من وعن تائید کرتے ہوئے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کو تین ستمبر کو تحریک انصاف کی لاہور میں ریلی میں شرکت کی دعوت  بھی دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں پانامہ پیپرز سمیت دیگر معاملات پر مکمل ہم آہنگی ہے۔ پانامہ انکشافات پر یکساں احتساب ہونا چاہئے۔  اپوزیشن لیڈ رخورشید شاہ کہتے ہیں کہ الطاف حسین کے بیان پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد مشترکہ موقف اسمبلی میں رکھا جائے گا۔ وسیم اختر کراچی کے میئر ہیں وہ کراچی کے میئر ہی رہیں گے۔