Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کو نئی گاڑیوں کا طعنہ

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کو نئی گاڑیوں کا طعنہ
January 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)علیم خان اور مسلم لیگ ن کے درمیان این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے دوران شروع ہونے والی جنگ تھمنے کے بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے،،علیم خان نے الیکشن کمیشن کے باہر کھڑے ہو کر ن لیگ کو ایک اور چیلنج کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق این اے 122 ووٹ منتقلی کیس ہو یا اس حلقے کا ضمنی انتخاب مخالفین علیم خان پر پیسے کے استعمال کا الزام لگاتے آئے ہیں آج بھی الیکشن کمیشن میں ووٹ منتقلی کیس کے دوران جب طلال چوہدری نے علیم خان پر اور ان کی قیمتی گاڑیوں پر تنقید کی تو علیم خان نے اگلی سماعت پر اور بھی خوبصورت گاڑی لانے کا  چیلنج کر دیا علیم خان نے اپنی گاڑی مسلم لیگ ن کو پسند نہ آنے کی وجہ بھی بتا دی۔ بات صرف یہیں نہیں رکی بلکہ علیم خان نے حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سرکاری وسائل کے بجائے ذاتی پیسے سے گاڑی خریدنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ علیم خان نے کہا کہ حکمران جماعت گھر سے لے کر خانسامے تک ہر جگہ سرکاری خزانے کا ہی استعمال کرتی ہےمیری نہ صرف گاڑی اپنی ہے بلکہ پیٹرول بھی اپنے پیسوں کو ڈلواتا ہوں۔