Wednesday, May 22, 2024

پی ٹی آئی اور ن لیگ آرمی ایکٹ بل میں پارلیمانی قواعد نظرانداز کرنا چاہتی تھیں، بلاول

پی ٹی آئی اور ن لیگ آرمی ایکٹ بل میں پارلیمانی قواعد نظرانداز کرنا چاہتی تھیں، بلاول
January 4, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ آرمی ایکٹ بل میں پارلیمانی قواعد نظرانداز کرنا چاہتی تھیں۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1213337959392522240?s=20 بلاول بھٹو نے ٹویٹر پیغام  میں کہا جب میں اسلام آباد پہنچا تو ن لیگ اور پی ٹی آئی آرمی ایکٹ کی غیرمشروط حمایت کرکے ایوانوں سے منظوری کا فیصلہ کرچکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں فیصلہ کرچکی تھیں کہ پارلیمانی قواعد و ضوابط کو نظرانداز کردیا جائے گا اور بل کو نہ تو تمام اراکین اسمبلی کو دیا جائے گا اور نہ ہی اسے کمیٹی کو دیکھنے کیلئے بھیجا جائیگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کہتے ہیں کہ میں خوش ہوں کہ تمام پارٹیاں بل کو واپس قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بھیجنے پر متفق ہوئے، دونوں ایوانوں کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کے ساتھ یہ بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی نظرثانی کے لئے جائیگا۔