Friday, May 10, 2024

پی ٹی آئی اور قاف لیگ اتحادی تھے، ہیں اور رہیں گے ، طارق بشیر چیمہ

پی ٹی آئی اور قاف لیگ اتحادی تھے، ہیں اور رہیں گے ، طارق بشیر چیمہ
January 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) طارق بشیر چیمہ نے کہا پی ٹی آئی اور قاف لیگ اتحادی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مسلم لیگ قاف کے تحفظات دور ہو گئے۔ حکومت نے مطالبے مان کر مشکور کر دیا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا پی ٹی آئی اور قاف لیگ اتحادی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ایک گھر میں بستے ہوئے الگ نہیں ہو سکتے۔  پی ٹی آئی ، قاف لیگ ، اتحادی ، طارق بشیر چیمہ پرویز خٹک نے کہا ملاقات میں لوگوں کی پیدا کی گئی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔ جہانگیر ترین بولے حکومت کو کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی ، آج بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ قبل ازیں حکومتی کمیٹی کی ق لیگ کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی ۔ کمیٹی نے ق لیگ کو مطالبات کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی  تھی۔ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں  حکومت اور مسلم لیگ ق کی اہم بیٹھک ہوئی تھی ۔ ملاقات میں جہانگیر ترین ، پرویز خٹک، وزیراعلیٰ پنجاب ، مونس الہٰی ، طارق بشیر سمیت  دیگر  شریک ہوئے۔ مزاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومتی وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، اتحادیوں کے ساتھ غلط فہمیاں تھیں جو دور کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا تھا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کچھ مطالبات تھے جس کو حکومت نے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جہانگیرترین کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے صرف وزارت چھوڑی ہے حکومت سے الگ نہیں ہوئے، تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، حکومت کہیں نہیں جارہی ۔