Tuesday, May 21, 2024

پی ٹی آئی اور ق لیگ میں وزارتوں کے معاملات طے پا گئے

پی ٹی آئی اور ق لیگ میں وزارتوں کے  معاملات طے پا گئے
February 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی آئی اور ق لیگ میں وزارتوں کے  معاملات طے پا گئے ، ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ میں وزارتوں کے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ، ذرائع کے مطابق  حکومت کی جانب سے  وفاقی وزیر صنعت کی وزارت  ق لیگ کو دی جائے گی  ، پاکستان مسلم لیگ ق کے  مونس الٰہی  وزارت کا حلف اٹھائیں گے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مونس الٰہی قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس  سے قبل وزارت  کا حلف اٹھائیں گے ۔ ذرائع  کا کہنا  ہے کہ مسلم لیگ ق کو مرکز میں دو وزارتیں ملنا تھیں اسی لیےمونس الٰہی  کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے  ۔