Wednesday, May 8, 2024

پی ٹی آئی اور جمعیت علماء جموں کشمیر کا انتخابی اتحاد کا فیصلہ

پی ٹی آئی اور جمعیت علماء جموں کشمیر کا انتخابی اتحاد کا فیصلہ
June 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء جموں کشمیر نے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا۔

جمعیت علمائے جموں کشمیر کے وفد سربراہ امتیاز احمد صدیقی کی قیادت میں سردار تنویر الیاس سے ملاقات کے بعد اتحاد کا اعلان کیا۔ دونوں جماعتوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں ملکر چلنے کا فیصلہ کرلیا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے آج کا دن تحریک انصاف کے لیے مسرت کا دن ہے۔ آج جمعیت علماء جموں کشمیر کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا، جمعیت علماء جموں کشمیر سے کافی عرصہ سے مذاکرات چل رہے تھے، اسلام اور کشمیر کے حوالے عمران خان نے کھبی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بلاول بھٹو کو بولنے سے پہلے کسی سنجیدہ آدمی سے مشورہ کرنا چاہیے، بلاول کی نابالغ سیاست ملک کے لیے خطرہ ہے۔ بلاول بھٹو کی یہی سیاست جاری رہی تو آزاد کشمیر میں شدید ردعمل آئے گا۔ بلاول بھٹو نے اسی طرح کی بیان بازی جاری رکھی تو لوگ انہیں بھگائیں گے۔