Thursday, May 9, 2024

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے چیرمین نیب کی تقرری کے لیے نام خورشید شاہ کو بھیج دیئے

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے چیرمین نیب کی تقرری کے لیے نام خورشید شاہ کو بھیج دیئے
October 5, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے خواہشمندوں نے چیرمین نیب کے لیے نام خورشید شاہ کو بھجوا دیئے۔ تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر، شعیب سڈل، اور شہزاد ارباب۔ جبکہ ایم کیو ایم نے جسٹس ریٹائرڈ محمود رضوی کا نام تجویز کیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات آج ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے تجویز کردہ نام بھی وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 6 ناموں پر مشاورت کر رہے تھے۔ حکومت نے جسٹس ر رحمت جعفری، جسٹس ر چوہدری اعجاز، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کے نام تجویز کیے تھے۔ اور خورشید شاہ نے جسٹس ر فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ر جاوید اقبال اور اشتیاق احمد خان کے نام تجویز کیے تھے۔