Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی ڈی آئی خان میں نماز جنازہ ادا

پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی ڈی آئی خان  میں نماز جنازہ ادا
July 23, 2018
ڈی آئی خان (92 نیوز) پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی ڈی آئی خان  میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اکرام اللہ گنڈا پور کی گاڑی کو تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کلاچی ڈگری کالج کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد اور سول افسران نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ سابق صوبائی وزیر اور صوبائی نشست 99 کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کو دہشتگردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کلاچی میں اپنے گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا کر دیا گیا۔ اکرام اللہ گنڈاپور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تیسرے سیاستدان ہیں ۔ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلور اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی بھی خودکش حملوں میں شہید ہو چکے ہیں ۔