Sunday, May 5, 2024

پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ درست ہے، سیاسی رنگ نہ دیا جائے : جسٹس (ر) وجیہہ الدین

پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ درست ہے، سیاسی رنگ نہ دیا جائے : جسٹس (ر) وجیہہ الدین
June 16, 2015
کراچی (92نیوز) تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت کی معطلی کے فیصلے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ تمام لوگوں کی باتیں غور سے سن رہا ہوں، وقت آنے پر سب کو مناسب جواب دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس وجیہہ الدین نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ کراچی میں 92 نیوز سے مختصر گفتگو کے دوران تحریک انصاف الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کی رکنیت سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ درست ہے۔ فیصلہ لکھ کر دے دیا، میڈیا پر اظہار خیال نہیں کر سکتا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔