Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی میں واپسی،جاوید ہاشمی اور افتخار چوہدری کی شدید تنقید

پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی میں واپسی،جاوید ہاشمی اور افتخار چوہدری کی شدید تنقید
April 11, 2015
ملتان(ویب ڈٰیسک)پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلیوں میں واپسی پر جاوید ہاشمی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دے دیا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے بھی استعفوں کی نامنظوری پراسپیکر کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کی قیادت اور اسپیکرقومی اسمبلی پرشدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی سے استعفے دئیے،اسپیکر کی رولنگ نہیں، آئین حرف آخر ہوتا ہے عمران خان کے ساتھ ساتھ ایاز صادق کو بھی آئین کا مذاق اڑانے پر عدالتوں کو جواب دینا ہوگا۔ دوسری جانب سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق کا پی ٹی آئی اراکین کے استعفے قبول نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے مطابق رضاکارانہ طور پر مستعفی اور چالیس روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والوں کی نشستیں خالی تصور ہوتی ہیں۔ اس لئےچھ اپریل کو تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں شرکت غیر آئینی تھی۔