Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کا معاملہ ایسا پہاڑ ہے جس سے صرف چوہا ہی نکلے گا: سراج الحق

پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کا معاملہ ایسا پہاڑ ہے جس سے صرف چوہا ہی نکلے گا: سراج الحق
August 4, 2015
لاہور (92نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ڈی سیٹ کا معاملہ ایک ایسا پہاڑ ہے جس میں سے صرف چوہا ہی نکل سکتا ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی تربیتی نشست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ پی ٹی آئی ممبران کو ڈی سیٹ کروانے کی مولانا فضل الرحمان کی تحریک واپس کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں کیونکہ حکومت پہلے جاتی ہے تو عوام کا خون چوسنے والے سیاستدان شہید بن جاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومتی وزراءکو مشورہ دیا کہ وہ خوداپنی حکومت کو بحران میں مبتلا نہ کریں۔ وزراءکی جانب سے سابق جرنیلوں پر دھرنا کروانے کے الزام کو بعد میں حکومت کو ہی ثابت کرنا پڑے گا۔ الطاف حسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کا معاملہ سیاسی کی بجائے آئینی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں خود الطاف حسین نے کراچی میں آپریشن کا مطالبہ کیا تھا اور اب مخالفت کر رہے ہیں۔