Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی آج سے سندھ میں کرپشن کے خلاف  تحریک کاآغاز کریگی

پی ٹی آئی آج سے سندھ میں کرپشن کے خلاف  تحریک کاآغاز کریگی
April 26, 2016
  گھارو(92نیوز)کرپشن  مٹاؤ مہم،  پی ٹی آئی آج سے سندھ میں تحریک شروع کرےگی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 5روزہ مہم کا آغاز گھارو سے ہوگا 30اپریل سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خودقیادت سنبھالیں گے۔ کپتان نے مہم کو موثر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات  بھی ختم کرا دیئے ہیں چودھری سرور اور  شفقت محمود کے درمیان بھی صلح کرا دی گئی ہے تمام توانائیاں لاہور جلسے پر لگائیں،عمران خان نے ہدایت کر دی۔