Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

پی ٹی آئی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی
May 11, 2016
بنوں (92نیوز)پاکستان تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی قوت کا اظہار کرے گی، پارٹی سربراہ عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج سپورٹس کمپلیکس بنوں میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے پارٹی سربراہ عمران خان خطاب کریں گے۔ جلسے کے لئے 3 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پارٹی کے دیگر رہنما جلسے میں شریک ہونگے۔ جلسے کے لئے تیاریاں جاری ہے، سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اور بڑے بڑے بینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ بہت بڑے سٹیج کی تیاریاں بھی زورروں پر ہیں۔ پیر کے روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہنگامہ آرائی کے بعد بنوں جلسے کے لئے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔