Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی آئینی ترمیمی بل کی مکمل حمایت کرتی ہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی آئینی ترمیمی بل کی مکمل حمایت کرتی ہے، فواد چودھری
December 19, 2017

لاہور( 92 نیوز ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوھدری کا کہنا تھ اکہ مردم شماری پچھلے سال مکمل ہونا تھی جو کہ حکومت نہیں کراسکی ۔ آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرے ۔ حلقہ بندیوں کے بعد کے پی کا حصہ بڑا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 4 ماہ مانگ رہا ہے مگر اسے 3 ماہ میں یہ حلقہ بندیاں کرلینی چاہئیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو فوج نے ملک میں پالا ۔نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہیں وہ اگر نہاری پائے پر کوئی شورہ دیں تو ماننے میں آتا ہے ۔۔ آرمی چیف آج جیسے سینیٹ میں گئے اس پر فوج کے کردار کے عین مطابق سویلین حکومت کا رسپانس خوش آئند ہے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ قادری صاحب نے دسمبر کے آخر میں شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ تحریک انصاف طاہر القادری صاحب کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے ۔ اس سے زیادہ برا کیا ہوگا کہ 14 لوگوں کو دن دیہاڑے گولیوں سے بھون دیا گیا۔ رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کا استعفیٰ نہیں آتا تو ہم آگے بڑھنے کو تیار ہیں ۔