Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی ، آئی ایم ایف ڈیل کو نہیں مانتے ، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی ، آئی ایم ایف ڈیل کو نہیں مانتے ، بلاول بھٹو
March 4, 2020
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر  حکومت کےخلاف جدو جہد کا اعلان کردیا ، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک کا آغاز کراچی سے کرنے جا رہے ہیں ، جتنے لوگ18ماہ میں بے روز گار ہوئے، اتنے پچھلے دس سال میں نہیں ہوئے، پی ٹی آئی ، آئی ایم ایف ڈیل کو نہیں مانتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  ہم اپنی  جہدوجہد کا آغاز کراچی سے کرنے جا رہے ہیں، مزدورپر معاشی اور آئینی سطح پر حملے ہورہے ہیں،صرف سندھ میں مزدوروں کےلیے کام  ہو رہا ہے،  مزدوروں کیلئے سب کو محنت کرنا پڑے گی،دنیا بھر کے مزدوروں کیلئے نئی لیبر پالیسی لانا ہوگی، کم ازکم تنخواہ اتنی ہونی چاہیے، جس سے خرچ چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ  17ماہ میں اتنے لوگ بےروزگار ہوئے جتنے10سال میں نہیں ہوئے ، دیکھیں گے کیسے اداروں کی نجکاری ہوتی ہے۔