Friday, March 29, 2024

پی سی بی گورننگ بورڈ نے ایم ڈی وسیم خان کے تقرر کی منظوری دے دی

پی سی بی گورننگ بورڈ نے ایم ڈی وسیم خان کے تقرر کی منظوری دے دی
June 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) پی سی بی گورننگ بورڈ نے ایم ڈی وسیم خان کے تقرر کی منظوری دے دی۔ چیئرمین کے اختیارات کی منتقلی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں پرفارمنس، ٹیم اسٹرکچر، فرسٹ کلاس کرکٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ حکام نے ایم ڈی وسیم خان کی تقرری کی منظوری دے دی۔ گورننگ بورڈ نے چیئرمین کے اختیارات کی منتقلی کی بھی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق کپتان کی تقرری ، سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی، ٹیم انتظامیہ کی تعیناتی کا اختیار ایم ڈی کو منتقل کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ردوبدل کا اختیاربھی ایم ڈی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کے افیئرز کو بھی ایم ڈی دیکھے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم پراعتماد اور سپورٹ کا اعادہ کیا ۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں تاہم امید ہے باقی میچزمیں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی۔