Monday, May 13, 2024

پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا شیڈول جاری

پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا شیڈول جاری
September 4, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ سینئر اورجونیئر ٹیمیں سیزن کے دوران 208 میچ کھیلیں گی۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 30 ستمبر سے جبکہ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 25 اکتوبرسے ہوگا۔ ملک میں کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پی سی بی نے  ڈومیسٹک  سیزن 2020-21 کا اعلان کر دیا۔  قومی ٹی ٹونٹی کپ کا فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی  میں کھیلا جائے گا قومی انڈر19  مقابلے13 اکتوبر سے29 نومبر تک لاہور، مریدکے اورشیخوپورہ میں ہوں گے۔ قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔ پاکستان کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 8 سے 31 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز چودہ ،پندرہ اور 17نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔ پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈائریکٹرندیم خان کا کہنا ہے قومی ٹیم کی ضروریات کےپیش نظر وائٹ بال کرکٹ پر  فوکس کیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف سیریز، پی ایس ایل 2021، ویمنز انڈر13 اور ا نڈر 16 کے مقابلوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔