Saturday, April 27, 2024

پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر کا شعیب اختر پر ہتک عزت کا دعویٰ

پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر کا شعیب اختر پر ہتک عزت کا دعویٰ
April 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) شعیب اختر کے متنازعہ بیان پر پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر نے ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا ، تفضل رضوی نے 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی  نے اپنی ذاتی حیثیت میں شعیب اختر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا  اور فوجداری مقدمے کا آغاز کیا ہے، انہوں نے 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا اور بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ‏پی سی بی نے شعیب اختر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  شعیب اختر  نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کے خلاف جن الفاط کا چناؤ کیا اس پر مایوسی ہوئی۔

پی سی بی کا کہنا تھا ہے  شعیب اختر  نے جس زبان کا استعمال کیا وہ انتہائی غیر مناسب اور ہتک آمیز ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

پی سی بی کی جانب سے کہاگیا کہ  قانونی مشیر تفضل رضوی  نے اپنی ذاتی حیثیت میں شعیب اختر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا   ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس حوالے سے اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔