Friday, May 3, 2024

پی سی بی کیخلاف بیان بازی ، شعیب اختر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ طلب

پی سی بی کیخلاف بیان بازی ، شعیب اختر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ طلب
June 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر مشکل میں پھنس گئے۔ سوشل میڈیا پر پی سی بی کیخلاف بیان دینے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شعیب اختر کو 5 جون کو طلب کر لیا۔ راولپنڈی ایکسپریس ایک بار پھر خبروں میں آ گئے۔ معروف فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پانچ جون کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  لیگل سیل نے ایف آئی اے سابئر ونگ کو شعیب اختر کے ویڈیو بیان پر تحریری شکایت کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے سسٹم کے خلاف بیان بازی کی جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ۔ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا تھا کہ پی سی بی کے انٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے قانونی مشیتر تفصل رضوی کی جانب سے شعیب اخترکو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا جا چکا ہے۔