Friday, May 17, 2024

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ختم، ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ختم، ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا
August 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا طویل دورانیے کا اجلاس ختم ہو گیا۔ ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر اور کپتان نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کیسی رہی، کون ہو گا ان ، کون ہو گا آؤٹ ۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی قذافی اسٹیڈیم میں بڑی بیٹھک ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق سب سے پہلے سابق چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اپنی تین سالہ کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ بابر اعظم ،حسن علی ،امام الحق، فخر زمان، آصف علی انہی کی دریافت ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی مثالی قرار دی تو کپتان سرفراز احمد آخری چار میچوں میں ٹیم کے شاندار کم بیک کی باتیں کرتے رہے۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈی وسیم خان نے کی۔ وسیم اکرم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ مصباح الحق، مدثر نذر، ذاکر خان، عروج ممتاز بھی شریک تھے۔ کمیٹی اپنی سفارشات حتمی فیصلے کیلئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گی۔