Sunday, September 8, 2024

پی سی بی کی پاکستان سپر لیگ کرانے کی کوششیں تیز ہوگئیں

پی سی بی کی پاکستان سپر لیگ کرانے کی کوششیں تیز ہوگئیں
August 8, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پہلی  کرکٹ لیگ کےلئے کوششیں تیزکردیں۔ چیئرمین پی سی بی ایونٹ کےانعقاد کاباقاعدہ اعلان قطراسپورٹس بورڈ کی جانب سے مثبت جواب ملنے کے بعد کریں گے۔ تفصیلات ک مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےاپنی پہلی سپرلیگ کے لئے مشہورغیرملکی فرم کی خدمات حاصل کررکھی ہیں۔ فرم نے رپورٹ دی ہے کہ اب تک ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اورانگلینڈ کے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جاچکا ہے، جنہوں نے ابتدائی رابطوں کا مثبت جواب دیا ہے اورمعاہدوں کو جلد ہی حتمی شکل دے دی جائےگی۔ جن کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے ان میں کرس گیل ، شکیب الحسن ، مارٹن گپٹل ، کیون پیٹرسن ، کمارسنگا کارا ،مہیلا جے وردھنے جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر اسپورٹس بورڈ کو اسٹیڈیمز میں بہتری کے لئے کچھ تجاویزدی گئی ہیں  جیسے ہی اس کا مثبت جواب آئے گا چیئرمین پی سی بی شہریارخان پاکستان کی پہلی ٹی ٹونٹی سپرلیگ کے باقاعدہ انعقاد کا اعلان کردیں گے۔