Sunday, May 12, 2024

پی سی بی کی عمر گل کے اعزاز میں تقریب ، اعزازی شیلڈ سے نوازا

پی سی بی کی عمر گل کے اعزاز میں تقریب ، اعزازی شیلڈ سے نوازا
January 28, 2020
لاہور ( 92 نیوز) قومی فاسٹ باؤلر عمر گل کے اعزاز میں پی سی بی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  عمرگل کی کرکٹ میں خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ، فاسٹ باؤلر کا کہنا تھاکہ اعزازی تقریب پر پی سی بی حکام کا مشکور ہوں۔ پی سی بی  کی جانب سے قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے ، فاسٹ باؤلر عمر گل کے اعزاز  میں تقریب کا انعقاد کیا گیا  ، عمر گل کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں  چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے فاسٹ باؤلر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔ قومی فاسٹ باؤلر عمر گل نے 2009 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف  6 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ، عمر گل کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے پہلے پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تقریب کے حوالے سے قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اعزاز سے نوازا ، ملک کی خدمت کرنے والے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی خوش آئند ہے۔ عمر گل ٹی ٹوئنٹی میں ایک اننگز میں دو بار پانچ وکٹیں لینے والے واحد پاکستانی باؤلر ہیں۔