Thursday, March 28, 2024

پی سی بی کی سری لنکن بورڈ کو سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت

پی سی بی کی سری لنکن بورڈ کو سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت
July 17, 2019
لاہور(ویب ڈیسک  ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے  پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دے دی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے ، سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے ۔ پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ پاکستان میں کروانے کا خواہش مند ہے  ، پی سی بی سری لنکا کیساتھ ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہش مندہے ۔ امکان ہے کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ ستمبر میں شیڈول ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلے گا۔