Sunday, September 8, 2024

پی سی بی کھلاڑیوں کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا حتمی فیصلہ کل گورننگ بورڈ اجلاس میں کرے گا

پی سی بی کھلاڑیوں کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا حتمی فیصلہ کل گورننگ بورڈ اجلاس میں کرے گا
August 17, 2015
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا حتمی فیصلہ کل ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ اجلاس میں شہید شجاع خانزادہ کےلئے فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کرینگے جس میں مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کےلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ کو اولین حیثیت حاصل ہو گی۔ پاکستان سپر لیگ جس کا نیا نام ابھی فائنل نہیں ہوا اس پرابتک ہونیوالی پیش رفت کے علاوہ اس کے میڈیا رائیٹس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی گورننگ بورڈ کے اراکین کو پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں حال ہی میں پنڈی کرکٹ ایسو سی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے صدر بھی بطور ممبر گورننگ بورڈ شریک ہونگے۔