Wednesday, April 24, 2024

پی سی بی کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی منظوری مل گئی

پی سی بی کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی منظوری مل گئی
May 20, 2021

لاہور (92 نیوز) شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ پی سی بی کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی منظوری مل گئی۔

ایونٹ کے انعقاد کیلئے فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد پی سی بی انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آئن لائن اجلاس آج ہو گا جس کے بعد انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس حوالے سے حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت، انکی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔