Friday, May 10, 2024

پی سی بی کرکٹ کمیٹی چئیرمین کیلئے اقبال قاسم کا نام فائنل

پی سی بی کرکٹ کمیٹی چئیرمین کیلئے اقبال قاسم کا نام فائنل
December 20, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کا نام فائنل کرلیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ پی سی بی چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے کرے گا، اقبال قاسم نے کیرئیر کے دوران لیفٹ آرم اسپنر رہے اور انہوں نے 50 ٹیسٹ میچوں میں 171 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ اقبال قاسم قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹررہ چکے ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے گزشتہ ہفتے چیئرمین کمیٹی کے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔ کرکٹ کمیٹی کا کام ملک میں ڈومیسٹک اسٹرکچر اور دیگر کرکٹ امور کے حوال سے پی سی بی کو مشورہ دینا ہے۔