Thursday, April 18, 2024

پی سی بی کاپاکستان کی ایک فتح کو بہترین قرار دینے کا فیصلہ

پی سی بی کاپاکستان کی ایک فتح کو بہترین قرار دینے کا فیصلہ
July 25, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پی سی بی نے پاکستان کی تاریخی فتوحات میں سے ایک فتح کو بہترین کامیابی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تاریخی فتوحات میں سے ایک کو بہترین کامیابی قرار دینے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی نے چار بہترین میچز کو شارٹ لسٹ کر لیا۔ شائقینِ کرکٹ شارٹ لسٹ کیے گئے 4 تاریخی میچوں میں سے ایک  کا انتخاب کرسکتے ہیں، پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے ووٹنگ کا عمل کل سے شروع ہو گا۔ انتیس جولائی صبح دس بجے تک ووٹنگ کی جاسکے گی،وٹنگ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر ہو گی  ۔ میچوں میں  1954 میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اوول کے میدان میں فتح شامل ہے ۔ سال 1987 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بنگلور میں عمران خان کی قیادت میں تاریخی فتح بھی شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔ سال 1994میں آسٹریلیا کیخلاف کراچی میں فتح کو بھی آپشنز میں شامل کیا گیا ہے،اس میچ میں  انضمام الحق اور مشتاق احمد کی آخری وکٹ پر 57رنز کی شراکت داری کی بدولت پاکستان نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سال 1999 میں چنئی کے میدان میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ بھی آپشن میں شامل ہے اس میچ میں  ثقلین مشتاق کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے بھارتی بیٹنگ تاش کے پتوں کی طرح بکھیر گی اور قومی ٹیم نے 12رنز سے کامیابی سمیٹی تھی ۔