Sunday, May 12, 2024

پی سی بی کا ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر جنوبی افریقہ سے اظہارِتشکر

پی سی بی کا ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر جنوبی افریقہ سے اظہارِتشکر
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ پاکستان کرنے پر جنوبی افریقہ سے اظہارِتشکر کیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق مہمان کھلاڑیوں نے دورہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، پروٹیز ٹیسٹ اسکواڈ گزشتہ رات وطن واپس روانہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔ پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 فروری کو ہوگا۔