Monday, September 16, 2024

پی سی بی کا فروری دو ہزار سولہ میں پاکستان سپرلیگ کرانیکا اعلان، دوحہ میں چوبیس میچز کھیلے جائینگے

پی سی بی کا فروری دو ہزار سولہ میں پاکستان سپرلیگ کرانیکا اعلان، دوحہ میں چوبیس میچز کھیلے جائینگے
August 27, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فروری دو ہزار سولہ میں پاکستان سپر لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔ چار فروری سے چوبیس فروری تک چوبیس میچز قطر کے شہر دوحہ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کل پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر ٹیم کو پانچ بین الاقوامی کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نے اب تک چالیس بین الاقوامی کھلاڑیوں سے لیگ میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کر لی ہے جس میں انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں پندرہ کرکٹرز ایسے ہیں جن کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈائمنڈ اور پلاٹینیم کرکٹرز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان میں سے ہر بڑے کھلاڑی کی ابتدائی بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہو گی۔