Friday, May 10, 2024

پی سی بی کا سلیم ملک اور دانش کنیریا کو معاملات درست انداز میں نمٹانے کا مشورہ

پی سی بی کا سلیم ملک اور دانش کنیریا کو معاملات درست انداز میں نمٹانے کا مشورہ
July 10, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نےفکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی  کی سزا پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک اور  دانش کنیریا  کو کرارا جواب دے دیا، پی سی بی نےدونوں کرکٹرز  کو معاملات درست انداز میں  نمٹانے کا مشورہ دیا۔ پی سی بی سے تا حیات پابندی ہٹانے کی درخواست کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کی سزا پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہری جھنڈی دکھا دی، دونوں کرکٹرز کے خطوط کے جواب میں بورڈ نے انہیں معاملات درست انداز سے نمٹانے کا مشورہ دے دیا۔ کرکٹ بورڈ کا سلیم ملک کو کہنا ہے کہ وہ 2014ء میں اپنی غلطی کا اعتراف چیئرمین پی سی بی کو لکھے خط میں پہلے ہی کر چکے ہیں، آئی سی سی کے ٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دينے سے اعتراف جرم تبدیل نہیں ہو سکتا۔ دوسری جانب سلیم ملک نے کہا میرے ساتھ فراڈ کیا گیا اور خود ڈرافٹ لکھ کر دستخط کرائے گئے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اتوار کو پریس کانفرنس میں سب رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان بھی کر دیا۔ پی سی بی نے دانش کنیریا کے معاملے پر جواب میں کہا کہ انہیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سزا دی تھی کرکٹر سزا ختم کروانے کے لیے ای سی بی سے رابطہ کریں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بحالی پروگرام تاحیات پابندی کی سزا بھگتنے والے کھلاڑیوں کو نہیں دیا جاتا۔