Friday, March 29, 2024

پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ

پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ
June 6, 2021

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کی وجہ سے شیڈول میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑی تئیس کی بجائے پچیس جون کو روانہ ہوں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی ابوظہبی سے چارٹرڈ فلائٹ پر سوار ہوں گے۔ ٹیسٹ کھلاڑی جولائی کے آخر میں کمرشل فلائٹ سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔