Saturday, April 20, 2024

پی سی بی کا حفیظ کے ایکشن کی بہتری کے لیے استاد نہ رکھنے کا فیصلہ

پی سی بی کا حفیظ کے ایکشن کی بہتری کے لیے استاد نہ رکھنے کا فیصلہ
November 20, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) با ؤلنگ ایکشن کی بہتری کے لیے پروفیسر حفیظ کے لیے پی سی بی نے کوئی استاد نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے  ایکشن کی بہتری کے لیے محمد حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری میڈیل ورک کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے کہا ہے جو رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لے گی۔

پی سی بی کی رائے ہے کہ وہ این سی اے میں ہی بولنگ کی بہتری کے لیے کام کریں ،پی سی بی سمجھتا ہے کہ محمد حفیظ کی کہنی کا خم کئی گیندوں میں بیس سے بائیس ڈگری تک جاتا ہے، اس میں بہتری کا کوئی امکان نہیں۔