Saturday, April 27, 2024

پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا باقاعدہ آغاز

پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا باقاعدہ آغاز
November 30, 2017

لاہور (92 نیوز) پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے سامنے ڈٹ گیا۔ پی سی بی نے بی سی سی آئی کو سبق سیکھانے کی ٹھان لی۔ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
پی سی بی نے معاہدے کے مطابق سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ معاملے کو حل کروانے کے لیے ڈسپوٹ ریزولوشن کمیٹی کے قیام کا مطالبہ بھی کر دیا۔
پی سی بی نے مطالبہ کیا کہ سیریز نہ کھیلنے پر ڈس پیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کی جائے جو پی سی بی تشکیل کردہ کمیٹی کو شکایت کرے گا۔
معاہدے کے مطابق بھارت کو پاکستان کیساتھ 2015 سے 2023 کے دوران چھ سیریز کھیلنا تھیں لیکن اب تک بھارت نے ایک بھی سیریز نہیں کھیلی۔
گرین شرٹس اور بھارتی سورماؤں کے درمیان آخری سیریز 2012 میں بھارت میں ہی کھیلی گئی۔ دونوں ٹیمیں آخری بار آئی سی سی ایونٹ چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے ہوئیں تھیں۔