Thursday, April 25, 2024

پی سی بی کا اولمپیئن کرن خان اور سارہ محبوب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا اعلان

پی سی بی کا اولمپیئن کرن خان اور سارہ محبوب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا اعلان
March 6, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی یومِ خواتین پر اولمپیئن کرن خان اور قومی ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ہمارے ہیروز مہم کے تحت 8 مارچ کو دونوں خواتین ایتھلیٹ کی ملک کے لیے خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔ " گولڈن گرل " کے خطاب سے مشہور تیراک کرن خان نے 13 سال کی عمر میں کامن ویلتھ گیمز 2002 میں پاکستان کی نمائندگی کی، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی کرن خان اب تک 327 قومی طلائی تمغے اور بین الاقوامی مقابلوں میں 47 میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔ سارہ محبوب نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے کسی بھی ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ قومی خواتین کرکٹرز بھی عالمی یومِ خواتین کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم  میں موجود ہوں گی۔