Monday, September 16, 2024

پی سی بی کا انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ

پی سی بی کا انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ
April 16, 2016
کراچی(92نیوز)لیجنڈکرکٹراورسابق کپتان انضمام الحق کوپاکستان کرکٹ بورڈ کاچیف سلیکٹربنانےکافیصلہ ہوگیا،باضابطہ اعلان چندروزمیں متوقع ہے ،افغان کرکٹ بورڈنےبھی انضمام الحق کی خدمات پاکستان کوواپس کرنےپررضامندی ظاہرکردی۔ تفصیلات کےمطابق سابق کپتان انضام الحق کوپی سی بی کاچیف سلیکٹربنانےکافیصلہ ہوگیا لیجنڈکرکٹرکاافغان کرکٹ بورڈسے دوہزارسترہ تک معاہدہ تھا۔ ذرائع نےتصدیق کی ہےکہ  چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےافغان کرکٹ بورڈکےسی ای اوشفیق استنکزئی کواعتماد میں لیاتوانہوں نےبھی انضمام الحق کی خدمات پاکستان کوواپس کرنےپررضامندی ظاہرکردی۔ ذرائع کےمطابق پی سی بی اورانضمام الحق میں جاری مذاکرات میں ڈیڈلاک آیا تھا افغانستان کر کٹ بورڈ انضمام الحق کوبارہ ہزارامریکی ڈالرماہانہ مشاہرہ دےرہاتھاجبکہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈسےزیادہ توقعات رکھتےتھےتاہم انضمام کوپندرہ ہزار ڈالرپرراضی کرلیاگیا۔ لیجنڈکرکٹرانضمام الحق پاکستان کی طرف سے ایک سوبیس ٹیسٹ، تین سواٹھہتر ون ڈےاورایک ٹی ٹوینٹی میں تاریخ رقم کرچکےہیں۔ انیس سوبانوےکےورلڈکپ کی فتح میں بھی انضمام الحق اہم حصہ تھے۔