Monday, May 6, 2024

پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 20-2019 پر ایک ارب روپے خرچ کریگا

پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 20-2019 پر ایک ارب روپے خرچ کریگا
September 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 20-2019 پرایک ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا،کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، ایک کھلاڑی کو سالانہ بیس لاکھ کی آمدن ہوگی ،قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں بھی 233 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ پی سی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے لیے کھلاڑیوں کی میچ فیس اور مراعات کا اعلان کر دیا ،پی سی بی  ڈومیسٹک سیزن پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا۔ ایک کھلاڑی کو سالانہ 20لاکھ روپے کی  آمدن ہو گی،ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرے گا۔ قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی ،قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 233فیصد اضافہ کیا گیا ہے،قائداعظم ٹرافی کی میچ فیس 50 سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ پاکستان کپ کی انعامی رقم میں 150 اور قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تین  روزہ کرکٹ میں انڈر 19 کھلاڑیوں کی میچ فیس 4 سے بڑھا کر 10 ہزار  اور ایک روزہ کرکٹ میں2سے بڑھا کر 5 ہزار روپے  کر دی گئی  ہے،کھلاڑی تھری اور فوراسٹارز ہوٹلز میں قیام کر سکیں گے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے اسٹرکچر سے کھلاڑیوں  کا معیار زندگی بہتر ہو گا،طویل عرصے سے کھلاڑیوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنا افسوسناک تھا۔