Thursday, March 28, 2024

پی سی بی چیلنجرز نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پی سی بی چیلنجرز نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل جیت لیا
December 1, 2020

چیلنجرز نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ ڈائنا مائٹس چھ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی۔ وحیدہ اختر 11 اور فاطمہ ثناء 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ کپتان منیبہ علی 9،  صدف شمس 18،  کائنات حفیظ نے 31 رنز بنائے۔ بسمہ معروف 12 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پی سی بی ڈائنا مائٹس  کی جانب سے سبحانہ طارق نے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک  ایک وکٹ حاصل کی‏۔

ہدف کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنا مائٹس مقرر 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی ۔ ناہیدہ خان  نے 39، عائشہ ظفر نے 1 ، حفصہ خالد نے 20 ، عمیمہ سہیل نے 12 اور ارم جاوید نے 15 رنز بنائے۔ کائنات امتیاز 29 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پی سی بی چیلنجرز  کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو جبکہ ایمن انور ، فاطمہ ثناء ، اور ندا ڈارر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کائنات حفیظ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔

کائنات امتیاز کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 111 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔