Saturday, May 11, 2024

پی سی بی چیلنجرز نے قومی ویمن ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

پی سی بی چیلنجرز نے قومی ویمن ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی
January 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی سی بی چیلنجرز نے قومی ویمن ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ چیلنجرز نے فائنل معرکے میں پی سی بی بلاسٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مصنوعی روشنیوں کے اندر کھیلے گئے میچ میں بلاسٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز بنائے۔ جویریہ خان 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ جواب میں چیلنجرز نے چار وکٹ کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ ندا ڈار نے 30 رنز بنائے ، کپتان بسمہ معروف نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا ۔ پی سی بی چیلنجرز ، قومی ویمن ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ ، جیت انہوں نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ شاندار کارکردگی پر بسمہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔