Friday, March 29, 2024

پی سی بی چیئرمین شہیریار کی وکٹ کیپر سرفراز سے ملاقات

پی سی بی چیئرمین شہیریار کی وکٹ کیپر سرفراز سے ملاقات
March 28, 2015
کراچی(92نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےکراچی میں وکٹ کیپربلےبازسرفرازاحمد سےون ٹوون ملاقات کی اور کئی سابق کھلاڑیوں سے صلاح مشورے بھی کیے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کےبعدپاکستان کرکٹ بورڈاورقومی ٹیم میں اکھاڑپچھاڑ شروع ہوگئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نےموجودہ اورسابق کھلاڑیوں سےملاقاتیں اورصلاح مشورےشروع کردیے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نےکراچی کےنجی ہوٹل میں وکٹ کیپربیٹسمین سرفرازاحمد سےون ٹوون ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےسب سے پہلےسابق چیف سلیکٹرمعین خان سےملاقات کی،پھر سلیم جعفر، وسیم باری اور صلاح الدین صلو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کےمعاملےپرمشاورت کی گئی۔