Thursday, April 18, 2024

پی سی بی چیئرمین سے زمبابوین وفد کی ملاقات ، باہمی سیریز کےحوالےسے بات چیت

پی سی بی چیئرمین سے زمبابوین وفد کی ملاقات ، باہمی سیریز کےحوالےسے بات چیت
March 6, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے آئے ہوئے زمبابوے کے وفد  نے چیئر مین پی سی بی شہر یارخان کے ساتھ ملاقات کی اورسکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل قریب میں باہمی کرکٹ سیریز بارے بات چیت کی۔ تفصیلات کےمطابق زمبابوے کے وزیر کھیل ماخوسینی اور چیئرمین زمبابوے کرکٹ تاونگوا مخلانی نے چیئرمین پی سی بی سے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی اور پی ایس ایل فائنل کامیابی سے کرانے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی سے فائنل میچ کے شاندار انعقاد سے پی سی بی اور حکومت کی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بارے ارادے کا اظہار ہو تا ہے ۔ انہوں نے پی ایس ایل فائنل کو انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی طرف پہلا قدم قرار دیتے ہوئے پاکستان اور زمبابوے کی باہمی کرکٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔ چیئرمین شہر یار خان نے فائنل میچ کے لئے لاہور آنے پر زمبابوین وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں کرکٹ کے اچھے تعلقات رہے ہیں اور اب وہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر کرکٹ تعلقات بارے پر امید ہیں ۔