Thursday, March 28, 2024

پی سی بی وائٹ پہلی اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ

پی سی بی وائٹ پہلی اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ
July 18, 2020
ڈربی شائر ( 92 نیوز) ڈربی شائر میں پاکستان کرکٹ ٹیم  کے چار روزہ انٹرا اسکواڈ  پریکٹس میچ کے دوسرے روز  پی سی بی وائٹ پہلی اننگز میں 249رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پی سی بی وائٹ ٹیم نے دوسرے روز  231 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو چار اوورز میں تمام کھلاڑی  بھی آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، پی سی بی گرین کی جانب  سے  نسیم شاہ نے 55رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پی سی بی گرین نے دوپہر کے کھانے تک 2 وکٹوں پر 63 رنزبنا لیے ، کپتان اظہر علی 27اور اسدشفیق 4 رنز کریز پر موجود ہیں ۔ سہیل خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم ڈربی شائر میں 30 جولائی تک قیام کرے گی ، جہاں اسکے مختلف ٹریننگ سیشن ہوں گے ۔قومی ٹیم 17 سے 20 جولائی  تک پہلا انٹرا اسکواڈ میچ کھیل رہی ہے جب کہ  چوبیس سے ستائیس جولائی کو دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یکم اگست کوقومی  اسکواڈ  پہلے  ٹیسٹ  میچ کیلئے  ڈربی سے مانچسٹر روانگی ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5اگست سے ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان 28 اگست سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیز بھی کھیلی جائے گی۔