Friday, April 26, 2024

پی سی بی نے کلبز رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا

پی سی بی نے کلبز رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا
March 10, 2021

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے کلبز رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا، پی سی بی آج سے درخواستیں وصول کرے گا۔

تمام کلبز 24مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے، فی کلب رجسٹریشن فیس پانچ ہزار مقرر کی گئی ہے، جن کلبز نے فضل محمود کلب ٹورنامنٹ برائے 2017-18یا 2018-19شرکت کی ہو وہی کلبز رجسٹریشن کے اہل ہونگے۔

فی کلب رجسٹریشن فیس پانچ ہزار مقرر کی گئی ہے،صرف کلبز کے صدور ہی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔