Friday, May 17, 2024

پی سی بی نے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابندی لگا دی

پی سی بی نے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابندی لگا دی
August 5, 2019
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابندی لگا دی۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ نئے اعلامیے کے بعد کھلاڑی صرف وہ پکوان کھا سکیں گے جو نئے فٹنس کوچ کی جانب سے بتایا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں نظم و ضبط کومزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان جلد نئی ہدایات جاری کریں گے  ، خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019کے بعد اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور چند روز قبل اس حوالے اہم اجلاس بھی ہوا تھا۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کوچ مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی تھی۔ کمیٹی اپنی سفارشات چیئرمین احسان مانی کو پیش کر دی ہیں تاہم کوئی حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان کو ورلڈ ٹی20کپ تک برقرار رکھا جائے گا۔