Thursday, April 25, 2024

پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل پر فرد جرم عائد کردی

پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل پر فرد جرم عائد کردی
March 20, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل پر فرد جرم عائد کردی، عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کیا گیا۔ کرکٹر عمر اکمل کو جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پی سی بی نے عمر اکمل کو 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ 17 مارچ کو قومی کرکٹر کو نوٹس آف چارج بھیجا، عمر اکمل کو بکیز کے ساتھ رابطے کے شبے میں پی سی بی نے 20 فروری کو معطل کیا تھا۔