Friday, April 19, 2024

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھا دئیے

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھا دئیے
September 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھا دئیے۔ اے پلس کیٹیگری میں شامل دس کھلاڑی ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ وصول کریں گے۔ ڈی کیٹگری میں شامل کھلاڑی کی ماہانہ آمدن 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں سب سے کم کیٹیگری والا کھلاڑی مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے کمائے گا ۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے  پی سی بی اپنے فنڈز اور آمدن کا ایک  بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل کی ترقی پر استعمال کر رہا ہے۔