Saturday, May 11, 2024

پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
February 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط بھی لکھ دیا۔ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا اسٹیج سجنے اور سیٹی بجنے کو تیار ہے۔ میگا ایونٹ شروع ہونے میں دو ہفتے باقی رہ گئے ۔ کراچی میں پی ایس ایل کے دوران ٹیموں کے سفر کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں کی فراہمی  کیلئے پی سی بی نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے گرائونڈ تک محفوظ طریقے سے لانے کے لیے گاڑیاں فراہم کی جائیں۔ پی سی بی کی جانب سے خط موصول ہونے پر  محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اور پروٹوکول ونگ سمیت دیگر حکام سے بلٹ پروف گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔