Wednesday, April 24, 2024

پی سی بی نے پی ایس ایل فور کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے پی ایس ایل فور کے شیڈول کا اعلان کر دیا
December 14, 2018
لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل فور کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آغاز چودہ فروری سے دبئی میں ہو گا ۔ اب پھر سے کھیل جمے گا ، وکٹیں اڑایں گی اور چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی۔ افتتاخی میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ پی ایس ایل فور کے 34 میچوں میں سے آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ تین میچ لاہور اور پانچ کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نو، دس اور بارہ مارچ کو میچز کھیلیں جائیں گے۔ کراچی میں سات، دس، بارہ اور 15 مارچ کو میچ ہوں گے۔ ایونٹ کا فائنل بھی 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔