Saturday, April 20, 2024

پی سی بی نے پندرہ کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی

پی سی بی نے پندرہ کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی
October 27, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار نومبر سے شروع ہونےوالی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے پندرہ کرکٹرز کو نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ شرجیل خان، بابر اعظم اور محمدنواز کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش پریمیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی‘ شعیب ملک‘ عمراکمل‘ احمد شہزاد، سہیل تنویر‘ عماد وسیم‘ محمدسمیع اور خالد لطیف سمیت پندرہ کرکٹرز کو بی پی ایل میں شرکت کی اجازت دے دی۔ دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ ٹیم میں ممکنہ شمولیت کے پیش نظر شرجیل خان، محمد نواز اور بابر اعظم کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شاہ زیب حسن، رومان رئیس، محمداصغر درانی، جنیدخان، عمران خان جونیئر اور اسامہ میر کو بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔