Friday, March 29, 2024

پی سی بی نے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول جاری کر دیا
February 12, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول جاری کر دیا۔

قومی ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر 3ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

تین ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے، چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 10 اپریل سے 16 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

قومی ٹیم 26 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔